کھیل

دوسرا ٹیسٹ ، بنگلا دیش کیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ ، بنگلا دیش کیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور صائم ایوب نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 9 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔چوتھے دن کے آغاز میں ہی بنگلا دیش نے پاکستان کی تیسری وکٹ حاصل کی، صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی بال پر آٹ ہو گئے۔کچھ دیر بعد کپتان شان مسعود بھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 58، کپتان شان مسعود نے 57 اور سلمان علی آغا نے 54 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی طرف سے مہدی حسن میراج نے 5 وکٹیں لیں، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک آٹ کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image