کھیل

دورہ زمبابوے: احمد دانیال اور دھانی انجری کے باعث قومی سکواڈ سے باہر

دورہ زمبابوے: احمد دانیال اور دھانی انجری کے باعث قومی سکواڈ سے باہر

بلاوائیو: فاسٹ بالر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے، ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں بلاوائیو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے، عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی 20 سکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ انجری کا شکار احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی آج شام پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
لاہور واپسی پر دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں وہ بحالی کے عمل سے گزریں گے اور کرکٹ میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image