دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون،عمر115سال

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون،عمر115سال

سپین:گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں دنیا کی ایک بزرگ ترین خاتون کی تصدیق کردی ہے جس کی عمر115سال ہے اور وہ اب تک تندرست زور زندگی سے بھرپور ہیں۔سپین کے شہر کیٹا لونیا کی رہائشی خاتون ماریہ برانیاس موریرا کی عمر اس وقت 115برس اور 321دن ہے،اس کی تصدیق گنیز بگ آف ورلڈ ر یکارڈ نے سند کے تحت کی ہے۔واضح رہے کہ ماریہ کو یہ اعزاز سسٹر آندرے کی وفات کے بعد ملا ہے جو گزشتہ منگل کو118سال کی عمر میں فوت ہوئی ہیں اوروہ ایک چرچ سے وابستہ راہبہ تھیں۔ماریہ نے بتایا کہ وہ چار مارچ1907کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں اور8برس کی عمر میں سپین آگئی تھیں۔اب پیرانہ سالی کی وجہ سے وہ گزشتہ 22برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image