دنیا

داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش

داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش

ورجینیا:پاکستان کی جانب سے گرفتار داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق دہشت گرد کو ابتدائی سماعت کیلئے ورجینیا کی عدالت میں پیش گیا گیا، کیس کی تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی، شریف اللہ نے جج سے بات کرنے کیلئے مترجم کی خدمات لیں، شریف اللہ ان 2 ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے ایکس پربیان میں کہا کہ گرفتاردہشتگرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرنے کے علاوہ مارچ 2024 میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image