پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان کیا ,اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے امسال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پیکیج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات ہیں کہ امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے یتیم اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Leave feedback about this