کوئٹہ :خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید دو طالبات شیما اور مسکان دورانِ علاج شہید ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سکول بس حملے میں شہید ہونے والے طلبا اور طالبات کی تعداد 8 و گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات ہیں۔
شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاں سے لیا جائے گا۔
تازہ ترین
خضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی
- by web_desk
- مئی 25, 2025
- 0 Comments
- 160 Views
- 4 ہفتے ago

Leave feedback about this