امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی ، حماس شہریوں کے پیچھے چھپ رہی ہے ۔بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو جنگی قوانین سے ہم آہنگ رہنا چاہیے اور معصوم شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے ۔امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کیلئے حماس نے حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کیلئے علاقائی انضمام کاکام پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا اب آگے جوہونا ہے وہ دو ریاستی حل ہے ۔
Leave feedback about this