پاکستان

حسان نیازی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پویس کے حوالے

حسان نیازی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پویس کے حوالے

اسلام آباد: عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست پر سماعت ہوئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے حسان نیازی سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ حسان نیازی کی جانب سے وکلاء علی بخاری قیصر امام اور شیر افضل مروت پیش ہوئے۔ حسان نیازی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ مقدمے کے مطابق چیکنگ کے دوران حسان نیازی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ مقدمے کے مطابق چیکنگ کے دوران حسان نیازی نے بیرئیر توڑ کر پولیس اہلکار کو مارنے کی دھمکی دی اور انہوں نے پولیس چیکنگ کے دوران مزاحمت کی۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ حسان نیازی دیگر وکلاء کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظوری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز موجود ہیں ان کو وکلا ء کے درمیان سے گرفتار کیاگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image