لاہور۔حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جوڑے نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد بارے مداحوں کو آگاہ کیا۔حبا بخاری نے کہا کہ “میں ہمیشہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتی ہوں، میرے پرستار میرے لیے بہت قیمتی ہیں، ہاں میں حاملہ ہوں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں”۔حمل کی خبروں کو چھپانے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ” میں شوٹنگز میں مصروف تھی، مجھے اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا تھا، حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر میں رہتے تھے، اب آپ کو حمل کے دنوں میں کام کرنا چاہیے، اگر آپ اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں””ہم نے یہ خبر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی سب کے سامنے آچکی ہے
انٹرٹینمنٹ
حبا بخاری کی اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق
- by web_desk
- ستمبر 30, 2024
- 0 Comments
- 53 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this