فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے شدید دباؤ اور دھمکیوں کے بعد اسرائیل کے خلاف کی گئی پوسٹ پر معذرت کرلی۔جیجی حدید نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کو دنیا کا “واحد ملک” قرار دیا تھا جو بچوں کو جنگی قیدی بناتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر سال ہا سال سے فلسطینیوں کے اغوا، زیادتی، قتل، تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا۔جیجی حدید کی اس پوسٹ پر اسرائیل کے حامی بھڑک اٹھے تھے اور انہوں نے امریکی ماڈل کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔ صیہونی گروپوں نے جیجی حدید کو جھوٹا اور یہود دشمن قرار دیا۔اسرائیل کے حامی گروپوں کی دھمکیوں اور شدید دباؤ کے بعد جیجی حدید نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی اور ایک نئی پوسٹ شیئر کرکے حقائق کی جانچ پڑتال میں ناکامی پر معذرت کی ہے۔جیجی حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انسان ہونے کے ناطے مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے اور ان غلطیوں پر میں خود کو جوابدہ بھی سمجھتی ہوں۔ میں غلط معلومات پھیلانے کے حق میں نہیں۔ میں نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی تحریک کو یہود دشمنی کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ فلسطینی نژاد ہونے کے ناطے غزہ سے آنے والی خبریں میرے لیے دردناک ہیں۔ فلسطینیوں نے جو مشکلات برداشت کیں اس کے بارے میں حقیقی کہانیاں شیئر کرنا میرے لیے اہم ہے لیکن اس ہفتے کے آخر میں مجھ سے جو پوسٹ شیئر ہوئی اُس سے پہلے میں نے حقیقت کی جانچ نہیں کی جس پر مجھے افسوس ہے۔
انٹرٹینمنٹ
جیجی حدید نے دھمکیوں کے بعد اسرائیل مخالف پوسٹ پر معذرت کرلی
- by Rozenews
- نومبر 30, 2023
- 0 Comments
- 533 Views
- 10 مہینے ago
Leave feedback about this