سیئول:جنوبی کوریا میں لینڈنگ کیدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 174 افراد ہلاک ہوگئے، 2 کو بچا لیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی بعد ازاں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔
حادثے کے کچھ ہی دیر بعد 2 خواتین کو بچا لیا گیا جن میں ایک عملے کی رکن اور ایک مسافر ہیں اور موکوپو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹیشن کے مطابق مسافروں میں تھائی لینڈ کے دو شہری بھی شامل ہیں جبکہ باقی کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ ہے، غم کی گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام کو حکمت کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین
دنیا
جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، 174افراد ہلاک
- by web_desk
- دسمبر 29, 2024
- 0 Comments
- 64 Views
- 3 ہفتے ago
![جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، 122افراد ہلاک](https://rozenews.com.pk/wp-content/uploads/2024/12/hadsa.jpg)
Leave feedback about this