کھیل

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

سینچورین:باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔سینچورین میں میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقا نے 147 رنز کے تعاقب میں 27 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آٹ ہوئے تھے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹونی ڈی زورزی 2 اور کیلی وارین 2، 2، ڈیوڈ بیڈنگھم 14، ریان رکیلٹن اور کوربن بوش صفر جبکہ ٹرسٹن اسٹبس ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باوما نے 43 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 37 رنز بناکر مارکرم وکٹ گنوابیٹھے، ٹمبا باوما نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 جبکہ نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 237 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی۔سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان نے 88 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ 153 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔محمد رضوان 3، سلمان آغا 1، عام جمال 18، نسیم شاہ 0، سعود شکیل 84 اور محمد عباس 0 رن بالترتیب بنا کر آٹ ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image