اسلام آباد:جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کی، اس دوران مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پراسیکیوٹرز کی عدم موجودگی پر ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ویسے تو یہ آتے نہیں، آج سب آ گئے ہیں!ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو فورا کمرہ عدالت میں طلب کیا جائے۔
اس موقع پرڈیوٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں، جس پر مجسٹریٹ نے دوٹوک انداز میں کہا جب تک ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نہیں آتا، کیس آگے نہیں بڑھے گا۔عدالت میں پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سماعت میں وقفہ کر دیا، بعد ازاں معمولی وقفے کے بعد کیس کی سماعت مکمل کی گئی اور عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران کسی سے ملاقات نہ کرائیں، نیز پولیس کو 18 جون سے قبل شناخت پریڈ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس : ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- by web_desk
- جون 4, 2025
- 0 Comments
- 70 Views
- 1 ہفتہ ago

Leave feedback about this