تازہ ترین

ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیرِ اعظم کا فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے قائم فنڈ کو ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان کی خریداری کرے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ترکیہ اور شام میں امدادی سامان بھیج رہا ہے بلکہ اسکی ترسیل پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گا، پاکستان نہ صرف فضائی راستے بلکہ زمینی اور سمندری راستے سے بھی ترکیہ اور شام کو امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنا رہا ہے۔اجلاس کو ترکیہ میں پاکستان کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں اور ترکیہ اور شام میں بھیجے جانے والے امدادی سامان کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان کی طرف سے ترکیہ میں سردی سے بچاؤ والے خیمے، کمبل اور لحاف، گرم کپڑے بھیجے جار رہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ امدادی سامان کا خاطر خواہ حصہ فضائی راستے (ایئر برج) کے ذریعے بھیجا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ روز 21 ٹرکوں کا قافلہ مزید خیمے، لحاف وکمبل اور گرم کپڑے لے کر ترکیہ اور شام روانہ ہو گیا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں NDMA کے کلیکشن پوائنٹس پر پاکستانی عوام کی طرف سے امدادی سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے، آئندہ چند روز میں 1600 ٹن راشن بذریعہ زمینی و سمندری راستے ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image