سعودی عرب کی جیلوں سے 49 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، پاکستانی سفیر بلال اکبر

ریاض:(ملک ندیم شیر) پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے سے لے کر اب تک 49 پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی فلاحی کام کرنے والی شخصیات کی طرف سے قیدیوں کے ایما پر ہرجانے کی رقم ادا کرنے پر سفیر پاکستان بلال اکبر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’حق خاص کے 4 مزید کیسز کو حل کر لیا گیا ہے۔ رمضان کے آغاز سے اب تک 49 قیدی رہا اور مزید 53 کیسز حل ہونا باقی ہیں۔