جرائم

بینکنگ فراڈ میں ملوث 3ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے

بینکنگ فراڈ میں ملوث 3ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے

لاہور:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث3ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو کال کرتے ہوئے اور شہریوں سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کرلیتے تھے۔ملزمان اب تک مختلف شہریوں سے3لاکھ84ہزار730روپے کا فراڈ کرچکے تھے۔ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 3موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے