کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاب زر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل کمی ہوئی ہے جب کہ نومبر2022کے دوران بیرون ملک سے2.1ارب ڈالر کی ترسیلاب زر ریکارڈ کی گئیں۔نومبر کے دوران ترسیلاب زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر4.8فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر14.3فیصد کی کمی واقع ہوئی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی تانومبرمالی سال22کے دوران مجموعی طورپر12ارب ڈالر بیرون ملک سے آئے۔اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر9.6فیصد کم ہوگئیں۔نومبر2022کے دوران زیادہ تر ترسیلات زر سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،برطانیہ اور امریکا سے آئیں۔
معیشت و تجارت
بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل کمی
- by Rozenews
- دسمبر 15, 2022
- 0 Comments
- 1178 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this