اسلام آباد:گزشتہ 10 برسوں کے دوران بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی۔وزارت منصوبہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ہر سال آبادی میں 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بیروزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں بیروزگاری 4.5 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5 فیصد سے زائد ہے، بھارت میں ہر سال بیروزگاری کی شرح میں کمی جبکہ پاکستان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بیروزگاری میں پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان خواتین روزگار میں بھی سب سے پیچھے ہے۔
2021 کے دوران پاکستان میں بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، 17 فیصد خواتین کو لیبرفورس اور نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح کو 6 فیصد کم کرنا ہوگا۔1680 ڈالر کیساتھ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت فی کس آمدن بھی کم ہے، رواں مالی سال کیلئے فی کس آمدن کا تخمینہ ساڑھے 5 لاکھ روپے تک لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا 70 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ شرح کے مطابق 2050 تک آبادی دگنی ہو جائے گی۔
معیشت و تجارت
بیروزگاری کی شرح 1.5 سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی
- by web_desk
- جنوری 5, 2025
- 0 Comments
- 82 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this