تازہ ترین

بھارت نے 9 مئی کو ہمارے فضائی اڈوں پر حملہ کیا تو وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا، اسحاق ڈار

خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں نواز شریف کی مشاورت بھی شامل تھی، بھارت نے 9 مئی کو ہمارے فضائی اڈوں پر حملہ کیا تو وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا۔نائب وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام واقعے کے وقت میں وزیراعظم کے ہمراہ انقرہ میں تھا، ہم نے واقعے کے بعد 100 سے زائد سفارتکاروں سے رابطے کیے اور اپنی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نوازشریف کی مشاورت شامل تھی، ہم نیمتحدہو کردنیا کو ایک پیغام دینا تھا، جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے انکے طیارے گرائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نیدیگرجماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، سلامتی کونسل کیممبران کوبھی ہم نے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ پہلگام سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں اور یہ بات دنیا کے سامنے بھی رکھی تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 5مئی تک ہرکوئی کہتاتھا صبروتحمل کامظاہرہ کریں، ہم نیکہاتھا ہم پہل نہیں کریں گے، ہم نے کہا تھا اگر حملہ ہواتو جواب ضرور دیں گے، ہم نیجو کہا وہی کیا۔شاید 10 سے 15 جہاز گرتے مگر جن جن جہازوں نے پے لوڈ پھینکے انہیں نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پانچ گرائے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی کے دوران دیگرممالک درخواست کررہے تھے کہ ہم بھارت سیبات کرتے ہیں مگر بھارت کسی کی سننے کو تیار نہیں تھا۔اسحاق ڈار کے مطابق بھارت نے چار میزائل فائر کیے جن میں سے تین امرتسر پر گرے اور ایک پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آیا تو ہم نے اسے تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ 8 مئی کوہم نے انکے 29 ڈرونز گرائے پھر 9 مئی کی رات کو بھارت نے ہماری بیسز پر حملہ کیا تو صبرکا پیمانہ لبریز ہوا، اس کے بعد وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا ہے، ہمارا جواب کے حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image