اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ 15اگست 2019 کو بھارت نے زمینی حملہ نہیں کیا صدارتی آرڈر پاس کیا، فیصلے سے 370 کے آرٹیکل کو ختم کر دیا، کشمیریوں کو پناہ گزین بنا دیا گیا۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ50لاکھ بھارتیوں کو ڈومیسائل دئیے گئے، اس الیکشن کے اندر بھارت دنیا کو دکھا رہا ہے کہ بہت بڑا ووٹر ٹرن آؤٹ ہے، یہ تمام گھوسٹ ووٹر ،کشمیر میں ہندوں کو زمین دی گئی، ہندوستان کی فوج عرصے دراز سے کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے۔ کشمیری زمین کو بھارتی زمین کا حصہ بنایا گیا، کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کا ریپ کریں، ماریں یا قتل کر دیں، ان کو کبھی کوئی کچھ نہیں کہتاہے، سیاسی، معاشی بلکہ ہر لحاظ سے کشمیر کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے۔بھارتی حکومت نے پہلے 10 لاکھ کی فوج کو کشمیر میں رکھا اور اب بھارتیوں کو کشمیر میں داخل کر دیا گیا ، مقبوضہ کشمیر کی زمین بھارتی کاروباریوں کو آکشن کی جا رہی ہے، مشعال ملک نے کہا کہ حریت قیادت کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ، مقبوضہ کشمیر میں کرائے گئے اس الیکشن میں تمام ووٹرز بھارتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بار کی جانب سے ایک قرارداد آنی چاہئے جس میں ہم ان انتخابات کو مسترد کریں۔کشمیری رہنما نے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، بھارت کہتا ہے اب آزاد کشمیر پر حملہ کرنا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو تو قبرستان بنا دیا اب آزاد کشمیر کی طرف دیکھ رہا ہے، ہمیں بین الاقوامی قوانین کے ایکسپرٹ چاہئیں، غزہ اور فلسطین میں جو ہو رہا ہے اس کے لئے بھی ہمیں آواز اٹھانی ہے، لبنان میں بھی حملے شروع ہو چکے ہیں، اس تمام صورتحال پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے۔ ہمیں یکجا ہو کر آواز اٹھانی ہے کہ بھارت اپنے منصوبوں سے باز آئے ، ہمیں ایک اور جناح چاہئے جو کشمیریوں کے حق کی آواز بن کر سامنے آئے
Leave feedback about this