دنیا

بھارت ، طلاق مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

بھارت ، طلاق مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

بھارتی شہر ممبئی میں شوہر نے طلاق مانگنے پر بیوی پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کے دوسری خاتون سے تعلقات کا پتہ چلنے پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا جس پر شوہر نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ خاتون اپنی والدہ کے گھر پر تھی کہ بدھ کی صبح 34 سالہ ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔واقعے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، خاتون کا چہرہ اور جسم کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ملزم کے ساتھ 2019 میں پسند کی شادی کی تھی، وہ 3 ماہ سے اپنی والدہ کے گھر رہ رہی تھی جب اسے دوسری خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنے شوہر کے منشیات کے عادی ہونے کا پتہ چلا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image