بھارت کی سرکار کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا لگ گیا۔پاکستان دوست ملک چین نے کشمیر پر قبضے کو قانونی قرار دینے کی کوشش کو ناکام بناتے ہو ئے کشمیر میں ہونے والے جی 20سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔چین کے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ علاقے میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں ہم شرکت نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ 2019میں انڈیا نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی۔جموں کشمیر کے شہر سرینگر میں 20رکن ممالک کے ورکنگ گروپ کی سیاحت سے متعلق میٹنگ بھی ہوگی۔