انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار سونو سود کووزیراعلی بننے کی پیشکش

بھارتی اداکار سونو سود کووزیراعلی بننے کی پیشکش

نئی دہلی ، بھارتی اداکار سونو سود نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ریاست کا وزیراعلی بننے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کو انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں کووڈ کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے سونو نے بتایا کہ انہیں نہ صرف وزارتِ اعلی بلکہ بعد میں نائب وزیراعلی اور راجیہ سبھا کی نشست کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ پیشکش ملک کے بہت بااثر افراد کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے کہا کہ سیاست میں آ کر انہیں کسی سے لڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم اداکار نے انکار کردیا۔
سونو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ مرحلہ تھا جب بااثر لوگ ان سے مل کر تبدیلی لانے کی بات کرتے تھے اور ان سے کہا گیا کہ عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ سیاستدان بن جائیں لیکن اداکار نے کہا کہ وہ سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ سیاست میں آنے سے ان کی آزادی محدود ہو جائے گی، جو اس وقت انہیں لوگوں کی مدد کے لیے حاصل ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image