بنوں میں گذشتہ روز ہونیوالے افسوسناک واقعے پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا بنوں میں نو جوانوں کی شہادت پر دل دکھی اور غمزدہ ہے ۔ فوجی جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے جوان وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ سینہ سپر ہیں ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے ، زخمیوں کو جلد ازجلد صحتیاب کرے ۔
Leave feedback about this