موسم

بلوچستان ، بارش اور طوفانی ہواﺅں سے نظام زندگی متاثر

بلوچستان ، بارش اور طوفانی ہواﺅں سے نظام زندگی متاثر

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کیساتھ طوفانی ہواﺅں سے نظام زندگی سخت متاثر ہوا ہے ۔ہرنائی ، لورالائی ، مکران ڈویژن میں بارش ہوئی ،دوسری جانب سندھ بلوچستان کی دواہم قومی شاہراہوں کے شگاف مٹی سے بھر دیئے گئے ہیں ۔لسبیلہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ اور بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر پھنسی لائٹ ٹریفک کو ریسکیو کا عمل شروع کردیاگیا ہے ۔سیلابی ریلوں سے ہرنائی پر ٹریفک معطل ہے ۔کیچ میں بارش کے بعد میرانی ڈیم بھرنے کے قریب پہنچ گیا ، پانی کی سطح 243.70 فٹ ہوگئے جبکہ میرانی ڈیم یں اسپل وے کی سطح 244 فٹ ہے ۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image