بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر ، سے تنہائی میں ملاقا ت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے ، انہو ں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہوپاتی بشریٰ بی بی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیئے جائیں ۔
Leave feedback about this