ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت آج 2300 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے اور ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 1972روپے بڑھ کر 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 29 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔