عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

نیویارک (حسنات بلوچ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 0.14 فیصد اضافے سے 74.96 ڈالرفی بیر ل مقرر کر دی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 0.15 فیصد کمی سے 78.52 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت 0.11 فیصد کمی سے 93.04 ڈالر فی بیرل رہی، فرنس آئل کی قیمت 1.48 فیصد اضافے سے 23.44 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی۔