افغانستان میں دو ماہ سے پھنسے پاکستانی ٹریلرز کا معاملہ حل ہوگیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے ساتھ جڑے افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں دو ماہ سے پھنسے پاکستانی ٹریلرزکا معاملہ بالآخر حل ہوگیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام اور ٹریڈ یونین کے اجلاس میں ٹریلرز کی پاکستان منتقلی پراتفاق کیا گیا۔

پاکستانی ٹریلرز کی باب دوستی سے پاکستان منتقلی شروع کردی گئی ہے۔