گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 15 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 62پوائنٹس کی کمی ہوئی، 1 ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3.3 فیصد کمی کے بعد 45 ہزار 73 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

20 سے 24 ستمبر 2021 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 91 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ 61ارب 95 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 304 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 831 ارب روپے رہی۔