ٹیکس چوری پربجلی گیس کنکشن منقطع کرینگے، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اگر ٹیکس چوری ثابت ہوئی تو سم بند، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کریں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال2021-22 کے پہلے 2 ماہ میں 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے، صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور آمدن چھپانے والوں کو نوٹس دیں گے، اگر ٹیکس چوری ثابت ہوئی تو سم بند، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ مالی سال 2020-21 میں 4734 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے۔