سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے جولائی کے دوران 1949 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں
.اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی 2021 کے دوران 1949 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں۔
ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 842 تک پہنچ چکی ہے۔ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینے کے دوران رجسٹرڈ کی گئی مجموعی کمپنیوں میں سے 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ 43 کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل ایک دن میں مکمل کیا گیا
جبکہ اس دوران سمندر پار سے 175 صارفین کی رجسٹریشن بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 کے دوران رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں میں 66 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ،32 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور 3 فیصد پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں ، غیر منافع بخش تنظیمیں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری کی کمپنیاں شامل ہیں۔