ملک میں سونےکی قدر میں معمولی اضافہ

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج ایک سو روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 86 روپے اضافے کے بعد89 ہزار 249 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 748 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔