سونے کی قیمت میں یکدم کمی کے بعد بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قدر میں ایک ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 372 روپے اضافے سے89 ہزار 592 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 712 ڈالر فی اونس ہے۔