پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 1روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹرکمی کردی گئی۔

مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔