کرنسی مارکیٹ میں آج روپے کی قدر کیا رہی؟

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسہ آج بھی جاری رہا اور پاکستانی روپے کی قدر میں آج مزید 0.22 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 33 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 152.76 پیسے میں فروخت ہوا۔

روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 43 پیسے کی کمی ہوئی اور ایک یورو 179 روپے 41 پیسے میں فروخت ہوا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے کمی سے 210 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ایک سال کی بلند ترین سطح پر آ چکا ہے۔