ملک میں سونے کی قدر میں 2550 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی قدر میں 2550 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2550 روپےاضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار روپےہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2185 روپے اضافے سے 91735 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 23 ڈالر اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس ہے۔