گزشتہ مالی سال کے دوران مشینری کی مجموعی درآمدات میں 1.56 فیصد کی کمی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 1.56 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ مالی سال میں درآمدات کا حجم 8.782 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران مشینری کی درآمدات 8.921 ارب ڈالر رہی تھیں۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران مشینری کی مجموعی درآمدات میں 139 ملین ڈالر یعنی 1.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 26.41 فیصد جبکہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 8.74فیصد اضافہ ہوا ہے۔