ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہو ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپےہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 44 روپے کم ہوکر 96836 روپےہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1842 ڈالر فی اونس ہے۔