متحدہ عرب امارات،جنوری 2021 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے جنوری 2021 میں پرانی قیمتیں بحال رکھنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیا گیاہے۔ ماہ جنوری 2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے جنوری 2021 کے لیے سپرپیٹرول کی قیمت 1.91 درہم، اسیپشل پیٹرول کی قیمت 1.80 درہم، ای پلس کی قیمت 1.72 درہم اور ڈیزل کی قیمت 2.06 درہم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔ وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں طور پر لاگو کی جاتی ہیں۔