فی تولہ سونا 600 روپے سستا

لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چند روز کے دوران معاشی اعشاریوں میں بہتری کی خبریں موصول ہونے کے بعد امریکی ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 678 روپے ہو گئی ہے۔