پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ نے جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 67روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے