ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ملک میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ
10 گرام سونے کے دام بھی 429 روپے بڑھ کر 95 ہزار 165 روپے ہوگئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1844 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔