ڈالرمزید سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 19 پیسے سستا ہو کر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر اس وقت 158 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔انٹر بینک میں ڈالر دو ماہ اور 10 روز میں 10 روپے 13 پیسے سستا ہو چکاہے ۔دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 197 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 257 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 939 پر آگیا۔