جرائم

بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 6 ملزم گرفتار

بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 6 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزموں کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، انتہائی مطلوب ملزم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی، دیگر ملزموں میں راجہ قدوس، عبدالنقاش، محمد عرفان، داد اور عثمان شبیر شامل ہیں۔
ملزم خرم شہزاد کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز میں بھی شامل ہے، ملزم نے کمسن بچے کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کیلئے 10 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم عبدالنقاش شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ہے، گرفتار انسانی سمگلر محمد عرفان نے متعدد شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کے 22 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزم داد نے شہری کو البانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 90 ہزار بٹورے، ملزم عثمان صابر عمرے کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے، ملزم نے 3 شہریوں سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزمان متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image