کیوبا میں قائم بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتا ناموبے سے پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ رہا کر دیے گئے۔
ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوانتا ناموبے جیل سے رہا ہونے کے بعد پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ ملک پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے سیف اللہ کی پاکستان واپسی کے لیے وسیع انٹر ایجنسی عمل کی تکمیل کی، خوشی ہے کہ بیرون ملک زیر حراست پاکستانی شہری آخرکار اپنے خاندان کے پاس واپس آ گیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ پراچہ گوانتا ناموبے جیل، کیوبا میں قید تھے، اب وہ رہائی کے بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی پاکستان واپسی کے لیے انٹر ایجنسی عمل انجام دیا، خوشی ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی شہری آج اپنے خاندان کے مابین ہے۔
Leave feedback about this