پاکستان

بجلی سستی کرنے کاخواب چکنا چور! آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مستردکردی

بجلی سستی کرنے کاخواب چکنا چور! آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مستردکردی

اسلام آباد:عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کی، سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے جبکہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image