کراچی :باکسرعثمان وزیر نے اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ۔عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑیں گے ، عثمان وزیر کی میکسیکن باکسر کے خلاف انٹرنیشنل رینک فائٹ ہوگی۔عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی، پارک کمیونٹی ارینا یارک شائر عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ کی میزبانی کریگا۔اس حوالے سے عثمان وزیر کاکہنا تھا کہ انگلینڈ میں پاکستانی شائقینِ باکسنگ کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستانی شائقینِ باکسنگ 7 دسمبر کو سپورٹ کرنے ضرور آئیں۔
اعلان
کھیل
باکسرعثمان وزیرکا پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان
- by web_desk
- نومبر 18, 2024
- 0 Comments
- 66 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this