بانی تحریک انصاف کی حکومت اعظم خان، پرویز خٹک چلا رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اعظم خان کی حکومت چلا رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ اعظم خان پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کی تعیناتی کرتے تھے۔ اختیارات دینے والا بیوروکریٹ اب وعدہ خلافی کا گواہ بن گیا، اعظم خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی میں نہیں تھے، وہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے، پی ٹی آئی کے بانی عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کی منطق نہیں سمجھتے، انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ایسا شخص چاہیے تھا۔ کون مانے ہاں، عثمان بزدار نے چار سال میں پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کے بانی کس کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، آرمی چیف کس کو ہوگا اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی نے نہیں کیا۔
Leave feedback about this