پاکستان

باجوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے6بچے جاں بحق ہوگئے

bajour 2

باجوڑ:خار عید گاہ مسجد کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے6بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق ضلع باجوڑ میں خار عید گاہ مسجد کے قریب گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے6بچے جاں بحق جبکہ خا تون اور بچوں سمیت6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122ایمبولینس،ڈیزاسٹرویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملتے تلے دب 6جاں بحق بچوں اور 6شدید زخمی افردا کو نکالا۔میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو باجوڑ نے بتایا کہ ریسکیو1122میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image